
پاکستان سپر لیگ 2020 (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر جارح مزاج بلے بازعمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت معطل کر دیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کے طور پر دوسرا کھلاڑی لینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
AdvertisementUmar Akmal suspended under PCB Anti-Corruption Code
More: https://t.co/dQXutn7zYI pic.twitter.com/H67k5bGedK
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 20, 2020
پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، فیصلہ آنے تک عمر اکمل پر کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
واضح رہے کہ تحقیقات کی تکمیل تک پی سی بی بھی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News